بھٹکل:3/اگست(ایس او نیوز)بھٹکل سے قریب ہوناور تعلقہ کے منکی میں پرساد نیترالیا سوپر اسپیشالٹی آئی ہاسپٹل اُڈپی، یوٹی فرید فاؤنڈیشن منگلورو، منکی مسلم خلیج کونسل اور مسلم یوتھ فیڈریشن منکی کے اشتراک سے منکی اردو سرکاری ہائی اسکول میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے مفت آنکھ کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔
ضلع پنچایت ممبر دیپک نائک منکی نے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد آنکھ کو جسمانی اعضاء میں اہم قرار دیتے ہوئے اس کے حفاظت کی طرف توجہ دلائی ۔ منکی جیسے دیہی علاقے میں مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے آنکھ چک اپ کیمپ کا انعقاد ایک مثالی کام ہے۔ مشہور تاجر ابو محمد مختصر ، تعلقہ پنچایت صدر انپا نائک، مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر سلیم حاجیکا، تعلقہ پنچایت ممبر محمد ارشاد قاضی ، ڈاکٹر صبیحہ سفر اُڈپی موجود تھے۔ جماعت المسلمین منکی کے قاضی مولانا شکیل ندوی نے صدارت کی۔ حسناپو نے استقبال کیا تو صدیق حسن باپو نے شکریہ اداکیا۔ کیمپ سے کل 216افراد نے استفادہ کیا۔ 84افراد میں عینک تقسیم کی گئی ،26افراد کو آپریشن کے لئے سفارش کی گئی ۔ یوتھ فیڈریشن کے صدیق حسن باپو ، ذاکر کٹنگری ، عبدالرحیم ، شکیل ابو صاحب وغیرہ کی نگرانی میں کیمپ انعقاد کیا گیا تھا۔